امریکہ کاشامی باغیوں کو 287ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان

امریکہ کاشامی باغیوں کو 287ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                   واشنگٹن(این این آئی) امریکہ نے شامی باغیوں کو مالی اور عسکری تعاون جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سی آئی اے شامی باغیوں کو اردن میں عسکری تربیت فراہم کرے گی، امریکی صدر باراک اوباما شامی صدر بشار الاسد کے بعد ایک جمہوری، متحد شام کے قیام کے لیے مخلص ہیں،شام میں صورتحال بہت زیادہ خوفناک ہے، بشار الاسد کی حکومت بیلسٹک میزائل معصوم لوگوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے اور اپنے ہی ملک کے عوام کے خلاف فضائی قوت استعمال کر کے انہیں دہشت زدہ کر رہی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جے کارنی نے شام کی صورتحال کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اوباما انتظامیہ شامی باغیوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گی جبکہ سی آئی اے شامی باغیوں کو اردن میں عسکری تربیت دے گی،ترجمان وائٹ ہاو¿س کا کہنا تھا کہ شامی باغیوں کو 287 ملین ڈالر مالیت کے غیر عسکری ساز و سامان بھی فراہم کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا شامی اپوزیشن رہنماو¿ں کی جانب سے باغیوں کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل کی فراہمی کا بھی مطالبہ سامنے آیا تھا تاہم ہتھیاروں کے غلط استعمال کے خدشے کے پیش نظر ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،انہوں نے کہاکہ امریکہ باغیوں کیلیے امداد میں اضافہ کرتے ہوئے اعتدال پسند باغی گروپوں کو ضروری اورغیرعسکری سامان بھیجے گا،انہوں نے کہا کہ صدر براک اوباما صدر بشار الاسد کے بعد ایک جمہوری، متحد شام کے قیام کے لیے مخلص ہیں،انہوں نے کہاکہ دوستان شام ممالک کی اگلے ماہ ہونے والی کانفرنس کی جانب سے دی جانے والی ساری امدادترکی میں قائم فری سیرین آرمی گروپ کے ذریعے دی جائے گی جس کی قیادت جنرل سلیم ادریس کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شام میں صورتحال بہت زیادہ خوفناک ہے،انہوں نے صدر بشار الاسد کی حکومت پر الزام عائد کیا کہ بشار الاسد کی حکومت بیلسٹک میزائل معصوم لوگوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے اور اپنے ہی ملک کے عوام کے خلاف فضائی قوت استعمال کر کے انہیں دہشت زدہ کر رہی ہے،واضح رہے کہ شام کی خانہ جنگی میں اب تک ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ نو ملین شامیوں کو نقل مکانی کرنا پڑ چکی ہے، باغیوں کی طرف سے اوباما انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ انہیں روسی حمایت یافتہ بشار رجیم کیخلاف زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی دیے جائیں کیونکہ بشار رجیم باغیوں کو مسلسل بمباری سے نقصان پہنچا رہی ہے تاہم امریکہ اوریورپ نے ابھی تک ان کے یہ مطالبات تسلیم نہیں کیے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -