سعودی عرب نے اہم کاروباری شخصیت کو جاری کردہ پر مٹ منسوخ کر دیا

سعودی عرب نے اہم کاروباری شخصیت کو جاری کردہ پر مٹ منسوخ کر دیا

                                  ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی ایک اہم کاروباری شخصیت کو جاری کردہ پرمٹ منسوخ کر دیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے بتایاکہ حکومت اندرون ملک غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹھیکے دینے سے قبل پوری طرح ان کی چھان بین کر رہی ہے اگر کسی غیر ملکی کاروباری شخصیت کا کسی دشمن تنظیم سے تعلق ثابت ہو جائے تو اسے سرمایہ کاری کی اجازت نہیں ہو گی اورجاری شدہ ٹینڈربھی منسوخ کر دیا جائے گا،اسی ضمن میں سیکیورٹی حکام نے ایک لبنانی نژاد کاروباری شخصیت کی چھان بین کی تو معلوم ہوا اس کا تعلق لبنانی عسکریت پسند شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ساتھ ہے،وزارت داخلہ نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہش مند ممالک کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی سرمایہ کار فرم کے لیے ٹینڈر حاصل کرنے سے قبل اس سے وابستہ اہم عہدیداروں کے کوائف کی چھان بین کرا لیں تاکہ بعد میں کوئی غیر ملکی سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پریشانی کا باعث نہ بنے،یادرہے کہ مملکت میں حزب اللہ کے کسی مقرب پر تجارتی اور اقتصادی پابندیوں کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ لبنانی نژاد غیر ملکی ٹھیکیدار نے کچھ عرصہ قبل سعودی عرب میں میڈیا کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے کامیاب بولی دی تھی، جس کے بعد اسے پرمٹ جاری کیا گیا تھا۔

تاہم سیکیورٹی اداروں کی جانب سے چھان بین کیے جانے کے بعد اس کا پرمٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر