پولینڈ2022ءونٹر اولمپکس کی میزبانی سے دستبردار

پولینڈ2022ءونٹر اولمپکس کی میزبانی سے دستبردار

وارسا( نیٹ نیوز) پولینڈ2022ءونٹر اولمپکس کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا۔پولینڈ نے اپنے پڑوسی ملک سلواکیا کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔ پولینڈنے ونٹر اولمپکس کی میزبانی کےلئے ملک میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جس میں کروکو کے مقامی افراد نے میگا ایونٹ کی میزبانی کےخلاف زیادہ ووٹ دیئے۔ اس حوالے سے کروکو کے ناظم کا کہنا ہے کہ مقامی شہریوں نے ریفرنڈم میں عدم تعاون کا اظہار کیا ہے۔ہمارے لئے کسی بھی ایونٹ کا کامیاب انعقاد اہم ہے۔برازیل میں فیفا ورلڈ کپ کی وجہ سے مظاہرے جاری ہیں اورہم ایسا نہیں چاہتے۔ واضح رہے کہ سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم پر ونٹر اولمپکس کا انعقاد ہوناتھا، جنوری میں سویڈن بھی 2022ونٹر اولمپکس کی میزبانی سے پیچھے ہٹ گیا۔پولینڈ اورسلواکیا کو 2022 ونٹر اولمپکس کی میزبانی کرنی تھی۔

پولینڈ کی میگا ایونٹ سے دستبرداری کے بعد سلواکیا بھی میزبانی سے محروم ہوگیا۔پولینڈ کے اس فیصلے کے بعد اب صرف چار ممالک ناروے کے شہر اوسلو،یوکرائن کے شہر لی وی،قازغستان اوربیجنگ کو 2022 ونٹر اولمپکس کی میزبانی دی جاسکتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی