دورہ انگلینڈ انتہائی سخت ہے ٗ بھارتی ٹیم کو محتاط ہوکر کھیلنا پڑے گا ٗگوتم گھمبیر

دورہ انگلینڈ انتہائی سخت ہے ٗ بھارتی ٹیم کو محتاط ہوکر کھیلنا پڑے گا ٗگوتم ...

ممبئی ( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز گوتھم گھمبیر نے دورہ انگلینڈ کو سخت قرار دیا ہے اور کہاہے کہ انگلینڈ کی سرزمین پر کامیابی کیلئے بھارتی کھلاڑیوں کو ایک جان ہوکر کھیلنا ہوگا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ایک مضبوط سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اس سیریز کے حوالے سے کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہے اور وہ جیت کے جذبے سے سرشار ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کیخلاف سیریز ہمارے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دی جائے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی