قومی ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ 16 جون سے شروع ہو گی

قومی ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ 16 جون سے شروع ہو گی

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی ویمن باسکٹ ّبال چیمپئن شپ 16 جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) نسیم بٹ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پنجاب، بلوچستان ، سندھ ، خیر پختونخوا، اسلام آباد، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان واپڈا سمیت کئی دوسرے محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور پاکستان واپڈا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ 15جون کو منیجرز میٹنگ ہوگی۔ یہ چیمپئن شپ19 جون تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی