حامد کرزئی کا افغانستا ن سے امریکی فوجی انخلاءکے اعلان کا خیر مقدم

حامد کرزئی کا افغانستا ن سے امریکی فوجی انخلاءکے اعلان کا خیر مقدم

                              کا بل(آن لائن)افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی افواج کے انخلا بارے صدر اوباما کے بیان کا خیر مقدم کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کہ امریکہ کا یہ اچھا اقدا م ہے جس سے طالبان عسکریت پسند وں کو اپنی مسلح جدوجہد ختم کرنے کے علاوہ کابل حکومت کے ساتھ امن بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم وجہ مل جائے گی ، اپنے ایک بیا ن میں کرزئی نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیکا 2016ء تک نکل جانے کا اعلان ایک استحسانی قدم ہے۔ اس اعلان سے طالبان عسکریت پسند وں کو اپنی مسلح جدوجہد ختم کرنے کے علاوہ کابل حکومت کے ساتھ امن بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم وجہ مل جائے گی۔ یہ امر اہم ہے کہ کرزئی افغانستان میں امریکی فوجی آپریشنز پر کڑی نکتہ چینی کے ساتھ ساتھ دو طرفہ سکیورٹی معاہدے پر دستخط سے بھی انکاری ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے منگل کے روز کہا تھا کہ رواں برس کے اختتام تک افغانستان میں صرف نو ہزار آٹھ سو فوجی رہ جائیں گے، جو 2016 ءتک افغانستان سے نکال لیے جائیں گے۔

مزید : عالمی منظر