آئی سی سی کا سالانہ ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس23 جون سے شروع ہوگا

آئی سی سی کا سالانہ ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس23 جون سے شروع ہوگا

میلبورن ( نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کاسالانہ تین روزہ ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس23 جون سے میلبورن میں شروع ہوگا۔اجلاس کی صدارت آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیورچرڈسن کریں گے ۔اجلاس میں بگ تھری پررائے شماری کاامکان ہے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کے مستقبل کا فیصلہ بھی اجلاس میں متوقع ہے ۔پی سی بی بھی نیا آئین منظوری کیلئے پیش کریگا۔اجلاس میں آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری انتظامی بحران کے حوالے سے عالمی تنظیم کا شدیدردعمل سامنے آسکتا ہے ۔معطل چیئرمین ذکاءاشرف 2013 میں بورڈ کاآئین آئی سی سی میں پیش کرچکے ہیں۔ جسے سراہتے ہوئے منظور کیا گیا تھا۔بارہ ماہ کے دوران پی سی بی کے دوسرے آئین پر گورننگ باڈی کے ردعمل کا علم نہیں جبکہ آئی سی سی پہلے ہی پاکستان بورڈ کے معاملات پر ناراضی ظاہر کرچکی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی