کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کی مدت ختم ہونے میں 11دن باقی

کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کی مدت ختم ہونے میں 11دن باقی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کی مدت ختم ہونے میں 11دن باقی رہ گئے ،پی سی بی کا نیا آئین منظوری نہ ہوا اورنہ الیکشن ہوسکے ، 11روز میں دوکام نہ ہوئے تو بورڈ میں انتظامی بحران پیدا ہوجائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم نوازشریف نے ایس آراو کے ذریعے پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف کو 10فروری 2014ءکو ان کے عہدے سے برطرف کرکے اپنے دست راست نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا چیئرمین مقررکیا تھا جس کی چار ماہ کی مدت 9جون کو پوری جائے گی ۔ 9جون کے بعد انتظامی کمیٹی ازخود ختم ہوجائے گی ۔نجم سیٹھی کو جہاں اور بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے وہاں ان کیلئے باقی رہ جانے والے دنوں میں پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری اور بورڈ کے انتخابات کرواکر منتخب چیئرمین کو بورڈ کی ذمہ داریاں سونپنا ہے دوسری طرف ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اس وقت آئین کی تیاری کا کام کررہا ہے اور اس کے علاوہ وہ جلد از جلد بورڈ میں انتخابات کے انعقاد کے لئے بھی کوششوں میں مصروف ہے اور اس حوالے سے جلد اقدامات بروئے کار لائیں جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی