بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے قومی کھلاڑیوں کی فہرست30 جون کو جاری ہوگی

بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے قومی کھلاڑیوں کی فہرست30 جون کو جاری ہوگی

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) چوتھے عالمی کرکٹ کپ کے لئے 30 کھلاڑیوں کی فہرست30 جون کو جاری کرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے بتایا کہ اسلام آباد میں کھیلے گئے نیشنل بینک ٹی 20 اور پی اے ایف ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے 30 کھلاڑیوں کو شارٹ کردیا ہے جن میں 12 نئے کھلاڑی بھی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کونسل آئندہ ماہ ایبٹ آباد میں بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں گے جس میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کریں گے اور اس کے بعد پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل رواں سال جنوبی افریقہ میں 25 نومبر سے 9 دسمبر تک ہونے والے عالمی کرکٹ کپ کے لئے 30 کھلاڑیوں کی حتمی فہرست آئندہ ماہ 30 جون کو جاری کرے گی اور اس کے بعد ورلڈ کپ کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی