مینز ہاکی ورلڈ کپ کل ہالینڈ میں شروع ہو گا

مینز ہاکی ورلڈ کپ کل ہالینڈ میں شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایمسٹرڈیم( نیٹ نیوز) 13واں مینز ہاکی ورلڈ کپ کل ہالینڈ میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں جو اختتامی مراحل میں ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ہالینڈ تیسری بار ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ سب سے زیادہ چار مرتبہ عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی۔ اس بار ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، بیلجیئم، بھارت، سپین اور ملائیشیا جبکہ گروپ بی میں جرمنی، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، ارجنٹائن اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر ٹیم پانچ گروپ میچ کھیلے گی اور دونوں گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنلز مقابلے 13 جون جبکہ فائنل 15 جون کو کھیلا جائے گا۔