عالمی جونیئر سکواش چمپئن شپ،قومی ٹیم کے چناﺅ کےلئے ٹرائلز جاری

عالمی جونیئر سکواش چمپئن شپ،قومی ٹیم کے چناﺅ کےلئے ٹرائلز جاری

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے قومی ٹیم کے چناﺅ کے لئے ٹرائلز مصحف سکواش کمپلیکس میں جاری ہیں۔ ٹرائلز کے پہلے روز علی بخاری، طیب اسلم اور عاصم خان نے دو، دو کامیابی حاصل کی جبکہ اسرار احمد اور سلمان ہاشمی نے ایک، ایک، میچ میں فتح اور ایک، ایک میچ میں شکست کھائی۔ پہلے میچ میں طیب اسلم نے عباس شوکت کو، دوسرے میچ میں اسرار احمد نے سلمان کو، تیسرے میچ میں عاصم خان نے کاشف آصف کو ہرا دیا جبکہ چوتھے میچ میں علی بخاری نے احسن ایاز کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی