ہالینڈ کے تجربہ کار کھلاڑی وین ڈیر وارٹ ورلڈ کپ فٹ بال سے باہر
ایمسٹرڈیم( نیٹ نیوز)ہالینڈ کے تجربہ کھلاڑی رافیل وین ڈیر وارٹ انجری کے باعث ورلڈ کپ فٹ بال 2014سے باہر ہوگئے۔ 31سالہ وین ڈارٹ پندلی کی انجری کے باعث ڈومیسٹک سیزن میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے،یہ انجری اب شدید صورت اختیا رکر گئی اور انھیں ورلڈ کپ جیسے اہم ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔ ہالینڈ فٹ بال حکام نے کہا ہے کہ109میچ کھیلنے والے تجربہ کار کھلاڑی وین وارٹ کو 23رکنی حتمی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ کوچ لوئس وین گال نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وین ڈی وارٹ کو حتمی ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے۔وین ڈی وارٹ ہالینڈ کی ٹیم میں سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔