فٹبال ورلڈکپ میں پہلی بار گول لائن ٹیکنالوجی استعمال کی جائیگی

فٹبال ورلڈکپ میں پہلی بار گول لائن ٹیکنالوجی استعمال کی جائیگی

ریوڈی جنیرو(نیٹ نیوز)برازیل میں ہونیوالے فٹبال ورلڈکپ میں پہلی بار گول لائن ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ فیفا نے جرمن کمپنی گول کنٹرول کوذمہ داری سونپی ہے۔عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں جرمن کمپنی گول کنٹرول آفیشلی فیفا کوگول لائن ٹیکنالوجی فراہم کرے گی۔ میگاایونٹ سے دو ہفتے قبل جی ایل ٹی نے ٹیکنالوجی کا باقاعدہ مظاہرہ کیا جس کے مطابق عالمی کپ کے ہرمیچ میں گول لائن ٹیکنالوجی فراہم کرنے کیلئے چودہ کیمرے نصب کئے جائیں گے جس کیلئے چھت کی سطح پر دونوں گول پوسٹ کے گرد مختلف زاویوں سے سات، سات کیمرے نصب ہونگے۔کسی بھی سائیڈ پر گیند کے گول لائن عبورکرتے ہی ریفری کی گھڑی میں نصف تھری ڈی مونٹیر کے ذریعے سگنل مل جائے گا۔

 اس طرح فوری طور پر گول کاعلم ہو سکے گا۔ گول کنٹرول کے ہیڈ ڈرک بروچیسن نے کہاکہ سسٹم کے ذریعے گول کا واضح فیصلہ ممکن ہوسکے گا۔ تماشائی بھی بڑے اسکرین پر سلوموشن میں تمام صورتحال دیکھ کر زیادہ لطف اندوز ہوسکیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی