اپریل 2014ءکے دوران خام روئی کی ملکی برآمدات میں 40لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی

اپریل 2014ءکے دوران خام روئی کی ملکی برآمدات میں 40لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی

کراچی (اکنامک رپورٹر)مارچ 2014ءکے مقابلہ میں اپریل 2014ءکے دوران خام روئی کی ملکی برآمدات میں 40لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی پی بی ایس کے اعداد وشمار کے مطابق مارچ 2014ءکے ایک کروڑ 80لاکھ ڈالر مالیت کی خام روئی برآمد کی گئی تھی جبکہ اپریل 2014ءکے دوران خام روئی کی ملکی برآمدات ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر تک کم ہوگئیں ۔اس طرح مارچ کے مقابلہ میں اپریل کے دوران خام روئی کی برآمدات میں چالیس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مزید : کامرس