گروتھ ریٹ میں اضافے سے سرمایہ کاری بڑھے گی:راولپنڈی چیمبر

گروتھ ریٹ میں اضافے سے سرمایہ کاری بڑھے گی:راولپنڈی چیمبر

راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹرشمائل داﺅد آرائیں نے کہا ہے کہ حکومت نے اگلے سال کے لئے گروتھ ریٹ کی شرح کو 5.1فیصد کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اقتصادی ترقی آئے گی اور بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا لیکن کاروباری برداری حیران ہے اورت سوال کرتی ہے کہ حکومت کسطرح یہ ٹارگٹ حاصل کرے گی کیا کسی اور سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا یاکسی اور ذریعے سے ہدف کو حاصل کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں تاجروں و صنعتکاروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سینئر نائب صدر ملک شاہد سلیم، نائب صدر محمد عالم چغتائی ،اراکین مجلس عاملہ اور دیگر ممبران بھی موجو دتھے۔

ڈاکٹر شمائل داﺅد نے کہا کہ وژن 2025حکومت کا احسن قدم ہے اور کاروباری برادری اس حوالے سے حکومت کا بھر پور ساتھ دے گی لیکن ماضی کی مثالوں کو دیکھا جائے تو اعلانات تو کر دئے جاتے ہیں مگر عمل نہیں ہو پاتا ، کاروباری پُر امید ہے کہ حکومت اس بار سنجیدگی سے ترقیاتی کاموں کو شروع کرے گی اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچائے گی، انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسے کو عوام کی فلاح پر خرچ کیا جائے تا کہ ڈویلپمنٹ کا کام نظرئے اور لوگوں کا حکومت پر اعتماد بڑھے ،انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری موجود ہ صورتحال میں کسی نئے ٹیکس کی متحمل نہیں ہو سکتی اور حکومت ریونیو کو بڑھانے کے لئے ٹیکس گزاروں پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے دیگر شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لائے۔

مزید : کامرس