وزیر اعظم کے دورہ بھارت سے کرکٹ تعلقات بہتر ہونیکی اُمید ہے کرکٹرز

وزیر اعظم کے دورہ بھارت سے کرکٹ تعلقات بہتر ہونیکی اُمید ہے کرکٹرز

  لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستا ن اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان روابط قائم ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے اور شائقین کرکٹ کو بھی اس وقت کا شدت سے انتظار ہے جب دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کا دورہ کرے اور بھارت کی ٹیم پاکستا ن آکر کھیلے ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر اور ٹیم کے کھلاڑی شاہد آفریدی نے کیا انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے دورہ بھارت کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ معاملات میں بھی بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بھارتی بورڈ اپنی اس ذمہ داری کو سمجھے گا آفریدی نے کہا کہ میری شدید خواہش ہے کہ جلد از جلد دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ائیں اور ہر سال کی بنیاد پر ٹیموں کے درمیان میچ کھیلے جائیں اور شائقین ایک دوسرے کے ممالک بھی جائیں تاکہ آپس میں میل ملاپ بڑھے اور اس طرح دونوں حکومتوں کو بھی قریب آنے کا موقع ملے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی