فرنچ اوپن سوتیلا نہ جیلنا اور سلونی تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

فرنچ اوپن سوتیلا نہ جیلنا اور سلونی تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  پیرس( نیٹ نیوز)فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سویتلانہ کزنٹسوا ، جلینا جانکوچ ، سلونی سٹیپنز،جولیا گلیشکو، سلوییا سولیر ایونٹ کے اگلے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ ٹورنامنٹ میں انتاسیکا،کرسٹن فلپکینز ، کیملی جارج، کرومی نارا،پولونا اور یانانا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں سویتلانہ نے حریف کیملی جارج کو 7-6 6-3 سے شکست دی جبکہ جلینا جانکوچ نے کموری ناراکو 7-5 6-0 سے شکست دی کامیابی حاصل کرنے والی ٹینس سٹار ز نے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اگلے راﺅنڈ میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گی اور اسی طرح محنت سے کھیل پیش کریں گی سویتلانہ نے کہا کہ میرا ٹارگٹ اس ایونٹ کو اپنے نام کرنا ہے اور یہ ایک بہت اہم ٹورنامنٹ ہے میں پرستاروں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میری بھرپور حوصلہ افزائی کی۔