سیالکوٹ کا سونامی موجودہ حکومت کا صفایا کر دے گا،فرخ جاوید مون

سیالکوٹ کا سونامی موجودہ حکومت کا صفایا کر دے گا،فرخ جاوید مون

لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ اپنے آپ کو جمہوریت کا چیمپئن کہلانے والی جماعت نے پہلے فیصل آباد میں جانے والے ٹرانسپورٹرزکمپنیوں کے مالکان کوڈرایا دھماکایا اوراب ٹرانسپورٹرزکوسیالکوٹ نہ جانے کیلئے دھمکیاں اورانہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،پنکچروں کے زریعے ہمیشہ اقتدارمیں آنے والوں کے آہتہ آہتہ پول کھل رہے ہیں

،ایک طرف تومسلم لیگ (ن) کہتی ہے کہ جمہوریت میں احتجاج کرنا سب کا حق ہے توپھر تحریک انصاف کے سونامی سے ڈرکیوں رہی ہے ؟

 فرخ جاویدمون کامزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنا حق پرامن جمہوری طریقے سے مانگ رہی ہے اورہمارے کسی ایک جلسے میں بھی ایک پتا تک نہیں ٹوٹا ،مسلم لیگ (ن) کو اپنی مقبولیت کا اتنا ہی مان ہے تو پھرچارحلقوں کی تصدیق سے ڈرکس بات کا ؟،اسلام آباد ،فیصل آباد کے جلسے کے بعد حکومت کے ہوش اڑگئے ہیںاوراب سیالکوٹ کے سونامی کے بعد سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ن) کا ہمیشہ کیلئے صفایا ہوجائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4