آصف زرداری کی احتساب عدالت سے بریت حق اور سچ کی فتح ہے، افنان صادق

آصف زرداری کی احتساب عدالت سے بریت حق اور سچ کی فتح ہے، افنان صادق

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی احتساب عدالت سے بریت حق اور سچ کی فتح ہے عدلیہ کے فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف الزامات جھوٹ کا پلندہ تھے ، جبکہ سابق ادوار میں بنائے گئے بے بنیاد کیسز میں صدر آصف علی زرداری نے بہادری سے جیل کاٹی اور مرد حر کا خطاب حاصل کیا اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے کئی سال جلا وطنی میں کاٹے۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے حتمی فیصلہ میں ثابت ہوگیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر کے انہیں عوام سے دور کرنے کی کوشش کی تاہم مخالفین کا ہر حربہ ناکام رہا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے تعاو ن سے ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی اور عوام کی خدمت کا مشن آگے بڑھایا جائے گا

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ احتساب عدالت آصف علی زرداری کیخلاف قائم دیگر بے بنیاد ریفرنسز کو بھی جلد ختم کر دیگی۔

 انہوں نے مزید کہ کہ یہ ایک خوش آئندہ امر ہے کہ مزکورہ بے بنیاد ریفرنس میں آصف علی زرداری کی بر بت اس وقت ہوئی ہے جب مرکز میں اسی جماعت کی حکومت ہے جس کے سابقہ دور میں یہ ریفرنس قائم کئے گئے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4