پنجاب ایجو کیشنل انڈوومنٹ فنڈ کا 11اضلاع کی طالبات کےلئے سکالرشپ کا اعلان
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجو کیشنل انڈومنٹ فنڈ کا سال 2014-2015 کے لئے 11 اضلاع کی طالبات کے لیے سکالرشپ کا اعلان کردیا گیا واضح رہے کہ پنجاب اےجوکےشنل انڈوومنٹ فنڈ اب تک 60 ہزار طلبا ءو طالبات کو 3 ارب مالیت کے وظائف مہیا کر چکا ہے پنجاب اےجوکےثنل انڈومنٹ فنڈکی سکالرشپ مینجمنٹ کمیٹی نے سال 2014-2015 کے لیے پنجاب کے کم ترقی ےافتہ اضلاع کی طالبات کے لیے انٹرمےڈےٹ اور گرےجوےشن کی تعلےم حاصل کرنے کے لیے 7ہزار سکالرشپ دینے کی منظوری دی ہے اس موقع پر کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئر مین پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ نے کہا کہ ان سکالرشپ سے کم ترقی یافتہ اضلاع میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہو گی اور تعلیم معاشی طور پر خواتےن کو بااختےار بنا ئے گی پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ ےو کے ایڈ تعاون سے آنے والے 5سالوں مےں پنجاب کے کم ترقی ےافتہ اضلاع کی طالبات کو 28 ہزار وظائف مہےا کرے گا یہ7 ہزار وظائف ،لیہ ، وہاڑی، مظفرگڑھ،بہاول پور ، بہاولنگر، چنیوٹ ،خا نیوال ،ملتان ، ڈیرہ غازی خان ،راجن پور ، رحیم یار خان کے اضلاع کی طالبات کو دیئے جائیں گے ۔