ڈینگی کے مریضوں کے علاج ، نگہداشت اور طبی ریکارڈ مرتب کرنے کےلئے تربیتی ورکشاپ

ڈینگی کے مریضوں کے علاج ، نگہداشت اور طبی ریکارڈ مرتب کرنے کےلئے تربیتی ...

لاہور( جنرل رپورٹر) پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام کے تحت لاہور جنرل ہسپتال کے میڈیکل یونٹ تھری میں ڈاکٹروں اور نرسوں کو ڈینگی کے مریضوں کے علاج ، نگہداشت اور ان کا طبی ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ طب سے وابستہ افرادکی کثیر تعدادنے شرکت کی تربیتی ورکشاپ میں ڈاکٹر رفاد، ڈاکٹر عامر ریاض، ڈاکٹر عباس ، ڈاکٹر طاہر اسلام، ڈاکٹر طاہرہ ، ڈاکٹر عائشہ اور ڈاکٹر ہدایت نے لیکچردیئے اس موقع پر طبی ماہرین نے ڈاکٹرز و نرسز کو ڈینگی مریضوں کی علامات ، تشخیص کے طریقہ کار اور پیشنٹ مینجمنٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسی کے تحت جنرل ہسپتال میںڈینگی کے ایس او پیز کا نفاذ کر دیا گیا ہے - ایمرجنسی اور آ¶ٹ ڈور میں ڈینگی کا¶نٹر قائم کرنے کے علاوہ میڈیکل کی تینوں وارڈوں اور بچہ وارڈ میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجہ میں تشخیص کی تمام سہولیات کی مفت دستیابی کویقینی بنایا گیا ہے -انہوںنے کہا کہ ڈاکٹرز ڈینگی سمیت تمام بیماریوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ریسرچ پر بھرپور توجہ دیں اور مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ انہیں بیماریوںسے بچا¶ کے طریقے اور حفاظتی تدابیر سے بھی آگاہ کریں-

مزید : میٹروپولیٹن 4