پاکستان نے دفاعی میدان میں خودکفالت حاصل کر لی ،رانا بابر حسین

پاکستان نے دفاعی میدان میں خودکفالت حاصل کر لی ،رانا بابر حسین

لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی پارلےمانی سےکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسےن نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے دفاعی میدان میںخودکفالت حاصل کر لی ہے اب ہمیں اقتصادی کفالت کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے لوگ کہتے ہیںکہ یہ کیسا ایٹمی ملک ہے جہاں اندھیرے‘ بیروزگاری اور بدامنی ہے ہم انشاءاللہ ملک سے جلداندھیرے‘بدامنی اور بیروزگاری کاخاتمہ کردیںگے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے دم لیںگے ملک میں بجلی کے کارخانے لگائے جارہے ہیںبجلی بحران کے خاتمے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیںایک سال میں بڑی تعداد میں بجلی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنا بڑا بریک تھرو ہے ایک بجلی گھر پر 100 ارب سے زائد لاگت آتی ہے اور حکومت ایسے درجنوں بجلی گھر بنارہی ہے جس کیلئے ایک ہزار ارب درکار ہیںہمیںبجلی وافر مقدارمیںحاصل کرنے کے ساتھ سستی اور آئندہ تیس سال تک کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4