جیو گروپ پر پیمرا کے فیصلے سے قبل پابندی لگانا بلا جواز ہے، سردار اظہر سلطان

جیو گروپ پر پیمرا کے فیصلے سے قبل پابندی لگانا بلا جواز ہے، سردار اظہر سلطان

لاہور (وقائع نگار )وائس چےئرمین انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ و پاک چائنہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سردار اظہر سلطان نے کہا ہے کہ جیو گروپ پر پیمرا کے فیصلے سے قبل ماورائے آئین و قانون پابندی لگانا بلا جواز ہے،ذاتی پسند یا ناپسند اور کاروباری رقابت کی بناء پر جیو کو تختہ مشق بنانا درست روایت نہیں ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں شدت پسندی پہلے ہی بہت پھیل چکی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے سماجی رویے شدت پسندی کی عکاسی کرتے ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہاکہ میڈیا کیلئے ریاست اور ریاستی اداروں کا احترام بلا شُبہ ہر حال میں مقدم ہے موجودہ حالات میں میڈیا اور ریاست دونوں کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے انتہائی دانشمندی کے ساتھ تمام تر معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے چاہئیں انہوں نے کہاکہ جذباتی رویوں کا مظاہرہ کرنے کی بجائے جیو گروپ کا معاملہ پیمرا اور عدلیہ پر چھوڑ دینا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4