پاکستان کودوسروں کی جنگ سے نکالنا اور ملک میں اسلام نافذ کرنا ہوگا ، مفتی محمد خان

پاکستان کودوسروں کی جنگ سے نکالنا اور ملک میں اسلام نافذ کرنا ہوگا ، مفتی ...

لاہور (سٹاف رپورٹر)ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ پاکستان کودوسروں کی جنگ سے نکالنا اور ملک میں اسلام نافذ کر نا ہوگا ،پالیسیاں ملک وقوم کے مفاد میں بناکر اسے بیرو نی تسلط سے نجات دلائی جائے، ملک میں کسی بیرو نی ایجنڈے کو نہیں چلنے دیا جائے گا، حکمران ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی کا آغاز کریں۔ان خیالات کا اظہار ملی مجلس شرعی کے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری،سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا امیر حمزہ، علامہ راغب حسین نعیمی، مولانا شکیل الرحمن ناصر،قاضی عبدالغفار قادری،مولانا امجد خان، مولانا عبدالرب، عالمی تحریک امن کے مفتی صفدر علی قادری ، حافظ عبدالوہاب روپڑی سمیت دیگر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین کا کہنا تھا کہ معاشرے سے ناانصافی ، غربت،جہالت کا خاتمہ نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ علماءاور عوام ملک کسی غیر اسلامی نظام کو نہیں آنے دیں گے دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں یہاں سے محبت اور اخوت کا درس دیا جا تا ہے، ملک میں نظریاتی اساس کو تبدیل کر نے کی سازشیں عروج پر ہیں ان پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ،ملی مجلس شرعی ان سازشوں کے ساتھ ساتھ سازشیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے اور ایسی ہر سازش کا مقابلہ کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4