جمشید بٹ تحریک انصافلاہور کے میڈیا سیکرٹری نامزد

جمشید بٹ تحریک انصافلاہور کے میڈیا سیکرٹری نامزد

لاہور( جنرل رپورٹر) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے تحریک انصاف کے بانی رکن اور داتا گنج بخش ٹاو¿ن کے منتخب صدر جمشید بٹ ) خواجہ جمشید امام( کو تحریک انصاف ضلع لاہور کا میڈیا سیکرٹری نامزد کردیا ہے جمشید بٹ اس سے پہلے تحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکرٹری اور صدر یوتھ ونگ پنجاب رہ چکے ہیں ۔وہ گذشتہ بائیس سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں اور مشہور میڈیا گروپ میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔علمی اور ادبی حلقوں میں ان کی شناخت ایک دانشور، شاعر، کالم نگار اور سیاسی ورکر کی ہے تحریک انصاف کے کارکنوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر لاہور عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا

۔

۔

۔

اور توقع ظاہر کی کہ موجودہ تحریکی دور میں جمشید بٹ اپنی بہترین صلاحیتیں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان کے مفاد میں استعمال کریں گے۔صدر لاہور نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک کے بڑھتے ہوئے گراف میں یہ فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4