ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں اور زخیرہ اندوزوں کے خلافکریک ڈاؤن جاری

ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں اور زخیرہ اندوزوں کے خلافکریک ڈاؤن جاری


لاہور( جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لینے کے لیے چھاپے مارے اے سی (رائے ونڈ)علی شہزاد نے15 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر1دکاندار کو1ہزار روپے جر مانہ عائد کیا اے سی (شالیمار ٹا ؤن) عاصم سلیم نے07 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیااے سی (ماڈل ٹا ؤن)طارق منظور چا نڈیو نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیاٹی ایم او (راوی ٹا ؤن) احمد کمال نیپر3دکانداروں کو 4ہزارروپے جرمانہ عائد کیاٹی ایم او (گلبرگ ٹا ؤن) فیصل شہزاد نے1دکاندار کو1ہزار 5سو روپے جرمانہ عائد کیاٹی ایم او (اقبال ٹا ؤن) سید علی حسن نے زائد قیمتیں وصول کر نے پر1دکاندار کو 1ہزارروپے جرمانہ عائد کیاٹی ایم او (نشتر ٹا ؤن) علی عباس بخاری نے17 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2دکاندار وں کو 2ہزارروپے جر مانہ عائد کیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 386دکانوں پر چھاپے ما رے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر52دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ42ہزار 2سوروپے کے جر مانے عائد کیے جبکہ1شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا کر گرفتار کروا دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1