فیملی پلاننگ حکام کی این جی اوز نمائندوں کیساتھ گروپ میٹنگ

فیملی پلاننگ حکام کی این جی اوز نمائندوں کیساتھ گروپ میٹنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)پ ر (فیملی پلاننگ کے مروجہ طریقوں پر عمل کر کے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، عوام کی معا شی حالت بہتر ہو گی اور ملک خوشحالی کی جا نب گامزن ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی آفس محکمہ بہبود آبادی لاہور کے زیر اہتمام ضلع لا ہور میں کام کرنیوالی این جی اوز کے ساتھ ایک گروپ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر آفتاب احمد اعوان ، ڈپٹی ڈی پی او ڈبلیو ڈاکٹر کرن قاسم، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر امجد رمضان نے کیا اس موقع پر دانشور ، صحافی اور” موت کی جا نب بڑھتے ہوئے قدم“ کے مصنف عبدالطیف بیگ بھی موجود تھے آفتاب احمد اعوان نے مزید کہا کہ این جی اوز کے نمائندو ں کو چاہئے کہ وہ کمیونٹی کی سطح پر محکمہ بہبود آبادی ا ور اس کے کاموں کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دیں۔ پروگرام آرگنائزر ڈاکٹر شازیہ ندیم ڈپٹی ڈسٹر کٹ پاپو لیشن ویلفیئر آفیسر نے تمام این جی اوز کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا این جی اوز کی جانب سے عنبرین حنیف ، رفعت یاسمین،ثمینہ معراج، سید غلام عباس شیرازی،میاں محمد شریف،مس شازیہ یعقوب، شمیم غفور،نواب ناظم، چیف ایڈیٹر روزنامہ سسٹم، میڈ م غزالہ، مرزا ذوالفقار بیگ،رفاقت ایم ایس ، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، بیگم احسان شیخ او ر عبدالغفار شاد نے شرکت کی