بھارت میں اذان فجر پر پابندی کا مطالبہ ہندوانہ تعصب کا دھواں ہے،اشرف جلالی

بھارت میں اذان فجر پر پابندی کا مطالبہ ہندوانہ تعصب کا دھواں ہے،اشرف جلالی

لاہور(سٹاف رپورٹر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ بھارت میں اذان فجر پر پابندی کا مطالبہ ہندوانہ تعصب کا دھواں ہے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا نام فضاو¿ں میں گونجتا رہے گا اورپابندی کا مطالبہ کرنے والوں کا نام ونشان مٹ جائے گا ثابت ہو گیا ہے کہ اَمن کی آشا بغل میں چھری اورمنہمیں رام رام کے سوا کچھ نہیں مودی کے اقتدار میں آتے ہی ایسے مطالبوں سے پتہ چل رہاہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں اور پاکستان کی کڑی آزمائش کا وقت آگیا ہے نواز شریف نے بھارت میں میڈیا پر کشمیر کا ذکر نہ کرکے کشمیری جذبات کو ٹھیس پہنچائی در اَصل وزیر اعظم نواز شریف کو بھارتی وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں یوم تکبیر کے موقع پر جانا ہی نہیں چاہیے تھا بھارت کے دورہ کے دوران وزیر اعظم نے بھارت کی طرف سے تندو تیز طعنے سنے ہیں مگر بلوچستان میں جاری بھارتی مداخلت پراور براہ راست افغانستان کی جانے والی بھارتی سازشوں پر ہلکا سا احتجاج بھی نہیں کرسکے۔

 اس ردّ عمل میں ہندوستان میں ایک اور پاکستان معرض وجود میں آسکتا ہے۔   

مزید : میٹروپولیٹن 1