آل پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم سازی صوبہ بھرمیں جاری ہے،ذوالفقار ندیم

آل پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم سازی صوبہ بھرمیں جاری ہے،ذوالفقار ندیم

لاہور(سپیشل رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے آرگنائزر چوہدری ذوالفقار علی ندیم نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایل کی پنجاب بھر میں رابطہ مہم جاری ہے گزشتہ تین ماہ کے دوران پنجاب کے 20 اضلاع میں ضلعی تنظیم سازی مکمل ہوچکی ہے اور اب تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر ممبر سازی جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی آفس میں مختلف اضلاع سے ملاقات کے لیے آنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیاچوہدری ذوالفقار علی ندیم نے کہا کہ سیکرٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر محمد امجد کی خصوصی ہدایت پر تمام اضلاع میں نئے سرے سے تنظیم سازی کا عمل شروع کیا گیا ہے تاکہ ان عہدیداران اور کارکنان جن کے ساتھ ماضی میں زیادتیاں اور حق تلفیاں ہوئی ہیں ان کا ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ اور قائد پارٹی سید پرویز مشرف کے نظریاتی اور خاموش کارکن متحرک ہو جائیں اور صوبائی سیکرٹریٹ سے رابطہ رکھیں انہوں نے اپنے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز سے اپیل کی کہ وہ گلی محلوں اور گھروں میں بیٹھے ہوئے کارکنوں سے رابطہ کریں اور اے پی ایم ایل کو مزید فعال اور منظم بنانے کیلئے اپنا م¶ثر اور ٹھوس کردار ادا کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1