ایل ڈی اے افسران کے تبادلے

ایل ڈی اے افسران کے تبادلے

لاہور(پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ نے ڈائر یکٹر ٹاﺅن پلاننگ ندیم اختر زیدی کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائر یکٹر میٹروپولٹن پلاننگ تعینات کر دیا ہے جبکہ اس عہدے پر کام کر نے والے شکیل انجم منہاس کی خدمات پرا جیکٹ ڈائریکٹر سٹریٹیجک پالیسی یو نٹ ایل ڈی اے کے سپرد کر دی گئی ہیں جہاں تعینا ت ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ عائشہ مطاہر کا تبادلہ میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ میں کر دیا گیا ہے -ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ خالد محمود کو بحال کر کہ ان کی خدمات بھی پراجیکٹ منیجر سٹریٹیجک پالیسی یو نٹ ایل ڈی اے کے سپر د کر دی ہیں تاہم ان کی بحالی کا حکم ان کے خلاف جاری انضباطی کاروائی کے نتیجے پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 1