حکمران قومی نہیں ذاتی اثاثوں میں اضافہ کررہے ہیں،اشرف بھٹی

حکمران قومی نہیں ذاتی اثاثوں میں اضافہ کررہے ہیں،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوںنے قومی نہیں اپنے اثاثوں میں اضافہ کیاوہ نام نہادترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں دونوں ہاتھوں سے پیسہ سمیٹ رہے ہیںجہاں ضرورت نہیں وہاں بھی فلائی اووربنائے جارہے ہیں لاہورمیں تعمیرات کے نام پرہونیوالی توڑپھوڑ نے اس تاریخی شہر کی شناخت اورماحولیات کو بری طرح متاثر کیا ہے لاہورمیں کئی ملین خاندان انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارہے ہیں ،جاتی امراءکے آس پاس آبادیوںمیں شہری سہولیات تک دستیاب نہیں ہیں مگرپھربھی لاہورکوپیرس بنانے کادعویٰ کیا جارہا ہے وہ مست اقبال روڈ پرایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزیدکہاکہ حکمران پچھلے ایک سال سے عوام کوریلیف کی بجائے صرف تسلیاں دے رہے ہیںوفاقی اورپنجاب حکومت کی کارکردگی محض مایوس کن نہیں بلکہ انتہائی شرمناک ہے نام نہادخادم پنجاب شہبازشریف اب وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہونے کابہانہ بناکرعوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے پنجاب کی طرح وفاق میں بھی اس وقت مسلم لیگ (ن) اقتدارمیںہے مگراس کے باوجود لاہورسے رحیم یارخان تک اہلیان پنجاب کی حالت زارمزیدقابل رحم ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کازیادہ تروقت اسلام آباد اورباقی ٹائم بیرونی دوروں پرگزرجاتا ہے ، عوام کیلئے ان کے پاس وقت نہیں شہبازشریف پنجاب اسمبلی کی100روزہ کارروائی میں محض دس بار شریک ہوئے اس سے ان کی اپنے منصب اورعوام کے ساتھ کمٹمنٹ کااندازہ لگایاجاسکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1