گستاخانہ لٹریچر فرقہ واریت کے پھیلاﺅ کا سب سے بڑا سبب ہے،مجاہدعبدالرسول
لاہور(سٹافرپورٹر) سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ گستاخانہ لٹریچر فرقہ واریت کے پھیلاﺅ کا سب سے بڑا سبب ہے حکومت انبیاءکرام ،صحابہ کرام، اہل بیت اطہار، اُمہات المو¿منین، اولیائے کرام اور دوسری مقدس شخصیات کی گستاخیوں پر مبنی لٹریچرپرپابندی لگائے اور آئندہ ایسے نفرت آمیز، اشتعال انگیز اور گستاخانہ لٹریچر کی اشاعت کو سخت ترین جرم قرار دیا جائے آل واصحابِ رسول ﷺ سمیت تمام مقدس شخصیات کی حرمت اورتقدس کا تحفظ یقینی بنایاجائے خلفائے راشدین، امہات المومنین سمیت تمام صحابہ کرام کی شان میںتوہین کیخلافسخت قانون سازی کی جائے میڈیاخلفائے راشدین کی سیرت وکردارکو اجاگرکرنے کے لیے اپنامثبت کرداراداکرے نظام مصطفےٰ ﷺ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی تحریک کے زیر اہتمام لبیک یارسول اللہ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قانون تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہم اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے اُمت مسلمہ میں تحفظ ناموس رسالت پر جان دینے والوں کی کمی نہیں ایک مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر وہ اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستا خی برداشت نہیں کرسکتااس موقع پرمولانامحمد یوسف رضوی ،قاری محمد ریاض سلطانی ،شیخ محمد نواز قادری، محمد محسن ایڈووکیٹ ، مولانا قاری انوار چشتی ، قاری محمد منیر ،قاری غلام سرور، علامہ مدثر ،قاری قدیر حسین سیالوی، سید اختر حسین،عبدالقادر بلوچ ،حافظ طارق رحمن، ملک عرفان علی، قاری عدنان،علامہ فرحت یعقوب، شبیر حسین نقشبندی، محمد زمان شوکت ودیگر موجود تھے۔