تاجروں کو بھتہ کی پرچیاں بھی موصول ہو چکی ہیں،ایاز قریشی

تاجروں کو بھتہ کی پرچیاں بھی موصول ہو چکی ہیں،ایاز قریشی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)جنوبی انارکلی بازار کے جنرل سیکرٹری ایاز قریشی نے "پاکستان"سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بازار میں صفائی کا عملہ صرف رات کے وقت آتا ہے اس وجہ سے ہم نے پرائیویٹ سویپر رکھے ہیں اس کے علاوہ سکیورٹی کے لیئے سکیورٹی گارڈز رکھے ہوئے ہیں بازار کی انجمن تاجران ہر دکاندار سے تین سو تا پانچ سو روپے کا فنڈ لیتی ہے جس سے بازار کے پرائیویٹ عملہ کے اخراجات پورے کئے جاتے ہیںاس حوالے سے ہمیں حکومت کی جانب سے کوئی سہولت میسر نہیں بازار میںبھتہ مافیا کی جانب سے کئی تاجروں کو پرچیاں موصول ہو چکی ہیں سکیورٹی کے حوالے سے بازار میں پولیس کی نفری اور گشت کو بڑھایا جائے تاکہ بھتہ مافیا سے تاجر نجات حاصل کر سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1