کمرشل ٹیکس ،جرمانوں کے خلاف دو کاندار سراپا احتجاج

کمرشل ٹیکس ،جرمانوں کے خلاف دو کاندار سراپا احتجاج

                                                                            لاہور (وقائع نگار )لاہورو پنجاب کر یا نہ مرچنٹس ایسو سی ایشن کے سینکڑو ں نمائندو ں نے گزشتہ روز ضلعی حکومت کی جانب سے پرچو ن فروش دکانداروں کو ہراساں اور بلا جواز جر مانے کر نے پر فیروز پور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظا ہرے کی قیا دت چو ہدری عظمت نے کی جبکہ اس موقع پر صدر لاہور راﺅ اکر م ، چو ہدری طارق ، اسرار احمد نے مظاہرے سے خطا ب کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی حکو مت کی جانب سے پر چون فروش دکانداروں پر ساڑھے سات ہزار روپے کمرشل ٹیکس لاگو کرنا ظلم کے مترادف ہے جس کی کر یا نہ مر چنٹس ایسو سی ایشن بھر پور مذمت کر تی ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں اشیائے خور دو نو ش کی قیمتو ں میں اضافے کے ذمہ دار پرچو ن فروش نہیں بلکہ ڈیلرز ہیں کیونکہ ہم تھوک قیمت پر اشیاءخرید کر پر چو ن کی سطح پر معمولی منا فع رکھ کر فروخت کر تے ہیں ۔انھو ں نے کہا کہ ہم لوگ ایک ایک روپیہ اکھٹا کر کے اپنا گز ر بسر کر رہے ہیں ۔ جس کے باعث کمر شل فیس ادا کر نے سے قاصر ہیں۔ مقر رین کا کہنا تھا کہ اگر ڈی سی او لاہور نے ہم پر ہونے والے ظلم کی داستان بند نہ کروائی تو لاہور بھر کے ہزاروں کر یا نہ فر وش سراپا احتجا ج بنتے ہو ئے ڈی سی او آفس کے سا منے دھر نا دیں گے اور احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر تے ہو ئے پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیں گے ۔ چوہدری عظمت نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف سے مطا لبہ کیا ہے کہ پر چو ن کر یا نہ فروش دکانداروں کو ظلم کا نشا نہ بننے سے بچا یا جائے ۔ کیو نکہ ہم لو گ ہمیشہ مسلم لیگ ن کے شا نہ بشا نہ رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1