فی الحال اسٹیج ڈراموں پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں‘ کاجل چوہدری

فی الحال اسٹیج ڈراموں پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں‘ کاجل چوہدری

لاہور(آئی این پی) اسٹیج اداکارہ کاجل چوہدری نے کہا ہے کہ میں فی الحال اسٹیج ڈراموں پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں‘ مستقبل میں فلموں میں بھی کام کرنے کا سوچ سکتی ہوں‘ شارٹ کٹ کی بجائے اپنی محنت سے مقام حاصل کروں گی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کاجل چوہدری نے کہا کہ میں کسی مجبوری کے تحت نہیں بلکہ اپنے شوق کے تکمیل کیلئے اسٹیج ڈراموں کی دنیا میں آئی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آگے بڑھنے کیلئے شارٹ کٹ راستے اپنانے والی اداکاراﺅں کی مقبولیت عارضی ہوتی ہے میں شارٹ کٹ نہیں محنت سے آگے بڑھوں گی۔

مزید : کلچر