اداکار سعود41 برس کے ہوگئے

اداکار سعود41 برس کے ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہور ( این این آئی) فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار سعود نے جمعرات کو اپنی 41ویں سالگرہ منائی ۔ اداکار سعود 29مئی 1973ءکو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز پرویز کلیم کی فلم ” گناہ “ سے کیا ۔ بعد میں انہوں نے سید نور کی بلاک بسٹر فلم ” ہوائیں “ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ سعود نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران اب تک 150سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ جن میں چوہدرانی ، کھیلونا ، سپنے اپنے اپنے ، پال کیا پال،زدی سمیت دیگر فلمیں قابل ذکر ہیں ۔ سعود نے 2006ءمیںمعروف ٹی وی اداکارہ جویریہ جلیل سے شادی کر لی اور ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ۔

مزید :

کلچر -