گرانٹ فلاور کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ،گرانٹ لڈن فیلڈنگ کوچ مقرر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )گرانٹ فلاور نے پی سی بی کے ساتھ بیٹنگ کوچ کے طور پر کام کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دئیے جبکہ گرانٹ لوڈن نے بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے بیٹنگ کوچ کے طور پر معاہدہ قبول کر لیا ہے،پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زمبابوے کے سابق کھلاڑی گرانٹ فلاور نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کیلئے بیٹنگ کوچ کے طور پر کام کرنے کیلئے پی سی بی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں،گرانٹ فلاور2سال کیلئے بیٹنگ کوچ ہوں گے،نجم سیٹھی نے مزید بتایا کہ سابق بنگلہ دیشی کوچ گرانٹ لوڈن نے بھی بطور فیلڈنگ کوچ معاہدہ قبول کر لیا ہے،گرانٹ لوڈن ٹرینر کے فرایض بھی سر انجام دینگے۔