ہمایوں سعیداوراداکار و ماڈل اوشنا خان کے عشق کے چرچے

ہمایوں سعیداوراداکار و ماڈل اوشنا خان کے عشق کے چرچے
ہمایوں سعیداوراداکار و ماڈل اوشنا خان کے عشق کے چرچے

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کے معروف اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید اور اداکارہ و ماڈل اوشنا خان کے عشق کے چرچے ان دنوں زبان زد عام ہیں دونوں اکثر مقامات پر ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں ۔باوثوق ذرائع کے مطابق یہ دونوں اداکار ایک پراجیکٹ کی ریکارڈنگ کے دوران دوست بنے تھے اور یہ دوستی دیکھتے ہی دیکھتے پیار میں بدل گئی۔یادرہے کہ ہمایوں سعید کا اداکارہ وماڈل عائشہ خان کے ساتھ بھی سکینڈل بہت مشہور ہوا تھا ۔اس خبر کے حوالے سے ہمایوں سعید کے ساتھ جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موبائل اٹینڈ نہیں کیا جبکہ اوشنا خان کا فون بند جا رہا تھا۔

مزید : کلچر