اتنا مہنگا تربوز

اتنا مہنگا تربوز
اتنا مہنگا تربوز

  

کویت سٹی (نیوز ڈیسک)آپ نے تربوز تو زندگی میں کبھی نہ کبھی تو کھایا ہوگا لیکن کیا آپ نے 35ہزار روپے کا تربوز دیکھا یا کھایا ہے؟یقیناً پانی سے بھرے تربوز کے لئے 351 ڈالر (35ہزار روپے)کی ادائیگی آپ کی جیب پر بھاری ہو گی مگر ایسا عملی طور پر کویت میں ہو رہا ہے جہاں شوقین مزاج امراء دل کی شکل کے چمک دار تربوز بھاری قیمت ادا کر کے خرید رہے ہیں۔کویت کے مقامی ٹی وی چینل ’الرائے‘ کی رپورٹ کے مطابق خوشنما تربوز جاپان سے درآمد کئے گئے ہیں۔ دکان پر دل کی شکل کے مہنگے تربوز کے ساتھ ہی رکھے بیضوی شکل کا تربوز 13 کویتی دینار یعنی 46 درہم کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق جاپان کے جس فارم ہاﺅس میں دل کی شکل کے تربوز کاشت کئے گئے وہاں اس سیزن میں 120 تربوز تیار ہوئے، جن میں 40 کویت نے درآمد کئے۔دل کی شکل کے باقی 80 تربوز جاپان اور روس کے حصے آئے جو بقول سلطان سینٹر ریٹیل انسٹاگرام کے ذریعے شوقین صارفین کو فروخت کیے جا رہے ہیں۔

مزید : تفریح