کس رنگ کی روشنی آپ کو چاک و چوبند رکھتی ہے

کس رنگ کی روشنی آپ کو چاک و چوبند رکھتی ہے
کس رنگ کی روشنی آپ کو چاک و چوبند رکھتی ہے

  

 واشنگٹن (نیوز ڈیسک) اگر آپ اپنی ذہنی صلاحیت اور کارکردگی بڑھانا چاہتے ہیں، جو کہ آپ یقیناً چاہتے ہیں، تو اپنے کام کرنے یا پڑھنے کی جگہ پر نیلی روشنی کا اہتمام کریں کیونکہ ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ نیلی روشنی ذہن کو چاک و چوبند رکھتی ہے، کام پر توجہ کو بڑھاتی ہے اور غنودگی کم کرکے کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔ یہ تحقیق برائی گم اینڈ ویمن ہسپتال اور تھامس جیفرسن یونیورسٹی کی مشترکہ کاوش ہے۔ اس تحقیق میں شامل افراد کو روزانہ ساڑھے چھ گھنٹے کیلئے نیلی یا سبز روشنی میں رکھا گیا اور پھر ان 16 افراد کا غنودگی، ذہنی چشتی اور کام پر توجہ کے بارے میں ٹیسٹ کیاگ یا۔ نتائج کے مطابق نیلی روشنی میں رہنے والے افراد کو سبز روشنی میں رہنے والے افراد کی نسبت غنودگی کم محسوس ہوئی، ان میں ذہنی چستی زیادہ پائی گئی اور وہ کام بھی زیادہ توجہ کے ساتھ اور بہتر انداز میں کر پائے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے سلیپ (Sleep) میں شائع ہوئی ہے۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس