چین میں عوامی عدالت میں دہشت گردوں کو سزائیں
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی حکومت نے دہشت گردی میں ملوث مجرموں کے مقدمہ کی ایک سٹیڈیم میں عوامی سماعت کرتے ہیں 55 مجرموں کو سزا سنادی، مقدمے میں پیش کئے گئے ملزموں میں سے 3 کو سزائے موت سنائی گئی۔ یہ مجرمان چین کے مغربی صوبے سنکیانگ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب تھے۔ اس اجتماعی سماعت کے موقع پر سات ہزار لوگ سٹیڈیم میں موجود تھے۔ پچھلے ہفتے بھی اسی طرح کے ایک اجتماعی مقدمہ میں 39 مجرموں کو سزا سنائی گئی تھی۔ چینی صوبے سنکیانگ میں ایک عرصے سے دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں۔ اس صوبے میں یوغر نسل کے مسلمان اکثریت میں آباد ہیں اور اُن پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔