مانچسٹر یونائیٹڈ کو دھچکا

مانچسٹر یونائیٹڈ کو دھچکا
مانچسٹر یونائیٹڈ کو دھچکا
کیپشن: Manchester united

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) دنیائے فٹ بال کے مشہور ترین کلبوں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ٹامیابے بکانیر کے مالک میلکم گلیزر 85 سال کی عمر میں وفات پاگئے ہیں۔ میلکم نیویارک علاقے روچیسٹر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 15 سال کیع مر میں گھڑیوں کے پارٹس بنانے کے اپنے خاندانی کاروبار کو سنبھال لیا اور پھر اپنی محنت اور ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے بالآخر امریکہ کے کامیاب ارب پتی کاروباری لوگوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ وہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کئی کامیاب کاروباری اداروں کے حصہ دار بھی تھے۔ ان میں فرسٹ الائیڈ، زیبٹا کارپوریشن، ہارے ڈیوڈسن، فورمیکا، ٹونکا اور اومیگا پروٹین جیسے مشہور زمانہ کاروباری ادارے شامل ہیں۔ میلکم نے 2005ءمیں مشہور فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خرید لیا اور اُس دور میں اس کلب نے پانچ بڑے ٹورنامنٹ جیسے جن میں چیمپیئن لیگ بھی شامل ہے۔  

مزید :

کھیل -