چاند پر انٹر نیٹ پاکستان میں موجود کنکشن سے تیز

چاند پر انٹر نیٹ پاکستان میں موجود کنکشن سے تیز
چاند پر انٹر نیٹ پاکستان میں موجود کنکشن سے تیز

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) دنیا کے اربوں لوگ تو ابھی انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں لیکن امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ چاند پر انٹرنیٹ کا انتہائی تیز رفتار کنکشن لگادیا گیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ چاند کا انٹرنیٹ پاکستان کے کسی بھی شہر میں عام لوگوں کیلئے دستیاب انٹرنیٹ سے کئی گنا تیز ہے۔ زمین سے تقریباً چار لاکھ کلومیٹر دور چاند کے مدار میں انٹرنیٹ کی سہولت پہنچانے کیلئے طاقتور لیزر شعاع کا استعمال کیا گیا ہے جس کی بدولت اب چاند پر 19.44Mbps کی حیرت انگیز رفتار کے ساتھ انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے۔ ماساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کی مدد سے تیار کی گئی اس ٹیکنالوجی میں انٹرنیٹ کے سگنل طاقتور لیزر شعاع کی مدد سے چاند کے مدار میں بھیجے جاتے ہیں جہاں ایک خلائی سیارے میں ان کو ایک آپٹیکل فائبر میں منعکس کرکے دوبارہ ڈیٹا میں بدل دیا جاتا ہے۔ اس تیز رفتار انٹرنیٹ کی مدد سے اب چاند تک معلومات بھیجنے اور وہاں سے تصاویر اور دیگر معلومات کو واپس زمین پر موصول کرنے کا عمل پہلے سے کئی گنا تیز اور آسان ہوجائے گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی