حکومت،طالبان مذاکرات کی کامیابی کیلئے تمام جماعتیں کردارادا کریں،فضل الرحمن

حکومت،طالبان مذاکرات کی کامیابی کیلئے تمام جماعتیں کردارادا کریں،فضل ...
حکومت،طالبان مذاکرات کی کامیابی کیلئے تمام جماعتیں کردارادا کریں،فضل الرحمن

  

صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک گھمبیرصورتحال سے دو چار ہے ، حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردارادا کرنا ہو گا ،10سالوں سے پاکستان میں لگی آگ کوئی ایک جماعت نہیں بجھا سکتی ،ہمیں ملکراس پر پانی ڈالنا ہو گا ،مذہبی و سیاسی جماعتوں کا اتحاد ملکی حالات کا تقاضا ہے ، ہماری خواہش ہے ،دینی جماعتیں ایم ایم اے کی طرح مستقبل میں بھی ایک پلیٹ فارم پراکٹھی ہوجائیں ،مولانا سراج الحق سے میری حالیہ ملاقات دینی جماعتوں کے اتحاد کے قیام کیلئے تھی۔ وہ گذشتہ شام دارالعلوم ڈاگئی ضلع صوابی میں بزرگ عالم دین شیخ القر آن وا لحدیث حضرت مولانا حمد اللہ جان بابا جی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد موقع پر موجود کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے مرکزی سینئر نائب امیر مولانا گل نصیب خان ، سابق امیدوار این اے 12صوابی1اشفاق اللہ خان ، ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش ، جنرل سیکرٹری مولانا حکیم احسان الحق ، قاضی بشیر ، شکیل خان اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی سمیت جن مسائل و مشکلات کا سامنا ہے۔ اس پر قابو پانے کے لئے تمام قوتوں کو متحد ہو کر مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔  آج عالمی قوتیں اسلام ، مسلمانوں اور مدارس و مساجد کا تشخص مٹانے کے در پے ہیں اور ان قوتوں کا اسلامی ممالک کے قدرتی وسائل پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں۔ تاکہ ساری دنیا میں مسلمان ان کے غلام بن سکے۔ لیکن وہ اپنے اس مزموم عزائم میں ہر گز کامیاب نہیں ہونگے۔

مزید : قومی