لاہورہائیکورٹ کے باہر خاتون کا قتل،امریکہ کا اظہار مذمت

لاہورہائیکورٹ کے باہر خاتون کا قتل،امریکہ کا اظہار مذمت
لاہورہائیکورٹ کے باہر خاتون کا قتل،امریکہ کا اظہار مذمت

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہائیکورٹ کے باہر خاتون کے بیہمانہ قتل کی بازگشت امریکہ تک جا پہنچی، امریکہ نے بھی فرازنہ قتل  کیخلاف اظہار مذمت کیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے لاہور میں ہائیکورٹ کے باہر حاملہ خاتون کو اینٹیں مار کر قتل کرنے کیخلاف اظہار مذنت کرتے ہوئےمقتولہ فرازانہ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے،امریکی محکمہ خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی حکومت واقعہ کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل ناقابل معافی اور قابل مذمت ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں