ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
لا ہور (کرا ئم سیل )شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس میںڈاکوﺅں نے شہباز اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 4لاکھ 75ہزار روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور موبائل لوٹ لیے۔شالیمار میں ڈاکوﺅں نے کاشف سے 2لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی چھین لی ۔جبکہ سندر میں ڈاکوﺅں نے شریف سے روپے مالیت کی نقدی و مزدا گاڑی ، نواب ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے شہباز سے 1لاکھ 30ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،سٹی رائیونڈ میں ڈاکوﺅں نے سعید سے 1لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ماڈل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے ساجد سے 90ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،جوہر ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے علی سے 35ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ساندہ میںڈاکوﺅں نے طالب سے 40ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،غالب مارکیٹ میں ڈاکوﺅں نے صادق سے 42ہزار روپے مالیت کی نقدی ، شیراکوٹ میں ڈاکوﺅں نے وقاص سے 80ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،گرین ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے عمران سے 55ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ،گلشن راوی میں ڈاکوﺅں نے تنویر سے 54ہزار روپے مالیت کی نقدی و قیمتی گھڑی ،سمن آباد میں ڈاکوﺅں نے عمیر سے 28ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،باغبانپورہ میں ڈاکوﺅں نے غلام حسین سے 20ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،گلشن راوی میں ڈاکوﺅں نے ذوالفقار سے 18ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ساندہ میں ڈاکوﺅں نے عامر سے 18ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا ۔اقبال ٹاﺅن میں ناصر کی گاڑی جبکہ شمالی چھاﺅنی میںعبید گجر پورہ میں ارسلان ،شاہدرہ میں شرجیل ،جوہر ٹاﺅن میںواجد ،جنوبی چھاﺅنی میں اشرف ،اقبال ٹاﺅن میں احسن ،گلبرگ میں اکبر ،ٹاﺅن شپ میں شہزاد ،ساندہ میں غلام ،غازی آباد میںفیضان ،شالیمار میں شاہد،سبزہ زار میںنوید ،ستو کتلہ میں صدیق ،شاد ماں میںآصف ،جوہر ٹاﺅن میں غفور ،اچھرہ میں امیر نواز ،فیصل ٹاﺅن میں نصیر اورنشتر کالونی میں عبید کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔