شناختی کارڈ بنانے کی یقین دہانی

شناختی کارڈ بنانے کی یقین دہانی
شناختی کارڈ بنانے کی یقین دہانی

  

                            لندن(خصوصی رپورٹ ) حکومت پاکستان نے متحدہ قومی موومنٹ کو الطاف حسین کے شناختی کارڈ کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ الطاف حسین کے شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے نادرا کے عملے سے جہاں درخواست کی جائے گی وہ وہاں جاکر اپنی کارروائی پوری کرلے گا، تاہم پاسپورٹ کے حصول کے لیے الطاف حسین کو بذات خود پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر جانا ہوگا کیونکہ پاسپورٹ کی مشین کو منتقل نہیں کیا جاسکتا۔

یقین دہانی

مزید : صفحہ اول