پاکپتن جیل کو بجلی فراہم نہ کرنے پرلیسکو چیف کو شوکاز نوٹس جاری

پاکپتن جیل کو بجلی فراہم نہ کرنے پرلیسکو چیف کو شوکاز نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں جیلوں کی تعمیر کے حوالے سے دائر کیس میں پاکپتن جیل کو بجلی فراہم نہ کرنے پرلیسکو چیف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 5جون کو طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب بھر میں ابھی تک نہ تو جیلیں تعمیر کی گئی ہیں ، اور نہ ہی اہلکار بھرتی کیے گئے ہیں، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چھ جیلیں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ فنڈر نہ ہونے کے باعث پاکپتن جیل کو جانے والی سڑک تعمیر نہیں کی گئی ، جبکہ بجلی کی تنصیب کے لیے درخواست کے باوجود سہولت مہیا نہیں کی گئی، عدالت نے بجلی کی عدم فراہمی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے لیسکو چیف کو شوکاز جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے، ریمارکس دیئے کہ تمام جیلیں یکم جولائی تک مکمل ہو جانی چاہیے، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر سخت ایکشن لیں گئے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5جون تک ملتوی کر دی۔
حکم

مزید :

صفحہ آخر -