لاہور ہائیکورٹ نے 8سالہ بچی کو ونی کرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

لاہور ہائیکورٹ نے 8سالہ بچی کو ونی کرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے 8سالہ معصوم بچی کو 13سالہ لڑکے کے ساتھ ونی کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن بھکر کوکاروائی اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈانوالہ کے نواحی چک نمبر40/ML کے رہائشی اقبال شیخ کے بیٹے نصر اللہ نے کچھ عرصہ قبل جوہر آباد کے رہائشی محمد خان کی بیٹی کے ساتھ پسند کی شادی کر لی تھی ۔ اسی شادی کے بدلے محمد خان کے 13سالہ بیٹے پرویز کے ساتھ نصراللہ کی 8 سالہ بہن کا نکاح کر وا دیا گیا۔ جنڈانوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دلہا سمیت تمام ذمہ داروں گرفتار کر لیا۔عدالت عالیہ لاہور کے شکایات سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
نوٹس

مزید :

علاقائی -