پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں بلاجواز اضافے کےخلاف درخواست پر نوٹس جاری

پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں بلاجواز اضافے کےخلاف درخواست پر نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں بلاجواز اضافے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری سکولز پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نعیم نامی شہری نے موقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ سکولز کسی قانونی جواز کے بغیر جب چاہتے ہیں فیسوں میں اضافہ کر کے والدین پر بوجھ کا باعث بنتے ہیں۔فیس ادا نہ کرنے والے طالبعلوں کا نام سکول سے خارج کر کے انکی تذلیل کی جاتی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پرائیویٹ سکولوں پر قانون کا اطلاق کیا جائے اور یکساں فیس نافذ کرنے کا پابند بنایا جائے۔جس پر عدالت نے سیکرٹری سکولز پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
 نوٹس جاری

مزید :

علاقائی -